طالبان سے مذاکرات،اہم ترین پیش رفت

8  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بی بی سی کے مطابق پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی نے سنیچر کو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی ہے۔ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں ہونے والی اس ون ٹو ون ملاقات میں افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے ضمن میں تفصیلاً بات چیت کی گئی ہے۔دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے افغان سفیر جانان موسی زئی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور صلح میں حکومتوں کا کردار اپنی جگہ لیکن دونوں جانب علمائے کرام نے ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور افغان عوام کی خواہش ہے کہ مولانا سمیع الحق سمیت تمام علما اور مشائخ اس نازک گھڑی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔بیان کے مطابق اس موقع پر بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ ملا عمر کی وفات کے بعد افغانستان ایک اہم موڑ پر ہے لہذا ایسی صورتحال میں پاکستان اور افغانستان کے حکمرانوں اور افغان طالبان کو تدبر اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اب جبکہ طالبان نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے تو ایسے میں تمام طاقتوں کو اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔افغان سفیر تقریباً چار گھنٹے تک اکوڑہ خٹک میں موجودہ رہے اور ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ملاقات کے دوران مولانا سمیع الحق نے افغان وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور دونوں نے مذاکرات کی کامیابی پر زور دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی وفات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد افغان طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کر دیا گیا تھا۔یہ مذاکرات پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں منعقد ہونے تھے۔ اس سے پہلے جولائی میں ہونے والا مذاکرات کا پہلا دور بھی مری ہی میں منعقد ہوا تھا۔یہ امر بھی اہم ہے کہ افغان طالبان کے بیشتر کمانڈرز اور جنگجو دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل ہیں اور مولانا سمیع الحق بھی طالبان کے استاد کے طورپر جانے جاتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…