لارڈ نذیر بھی الطاف حسین کیخلاف میدان میں آگئے،اہم انکشافات

8  اگست‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک)برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے ممبر لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقاریر کو پاکستانی سے غداری کہا جا سکتا ہے ، عمران فاروق قتل کیس میں جو بھی ملوث ہے وہ شور مچا رہا ہے، ایم کیو ایم کی فنڈنگ بھارت سے ہوتی ہے جو پاکستان سے لندن تک جاتی ہے۔لارڈ نذیر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں کوئی انٹیلی جنس ایجنسیز پر سوال بھی نہیں اٹھا سکتا ، الطاف حسین کی تقاریر کو پاکستان سے غداری کہا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں جو ملوث ہے وہ زیادہ شور مچا رہا ہے ، جنرل راحیل شریف پر پوری دنیا کا اعتماد ہے۔ ایم کیو ایم کی فنڈنگ بھارت سے ہوتی ہے جو پاکستان سے لندن تک جاتی ہے۔لارڈ نذیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کچھ کام ہیں جو بڑے مشکوک ہیں۔ الطاف حسین کی تقاریر کو پاکستان سے غداری کہا جا سکتا ہے ، عمران فاروق قتل کیس میں جو ملوث ہے وہ زیادہ شور مچا رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ عمران فاروق قتل کیس حکومت کا نہیں میٹرو پولیٹن کا معاملہ ہے ، عمران فاروق پاکستانی ہیں اور ان کے قاتل بھی پاکستانی ہیں۔حکومت سارے معاملے کا حل چاہتی ہے ، مشکلات پیدا ہونے پر سیاستدان لندن کا رخ کرتے ہیں۔ الطاف حسین سے عمران فاروق قتل کیس،منی لانڈرنگ اور تقاریر پر تفتیش ہو رہی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…