ہری پور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے آپ کیلئے کچھ نہ کیا تو گھر میں دھرنا ہو گا، عمران خان بیوی کی بات نہیں سنیں گے تو کس کی بات سنیںگے، عمران خان صرف اﷲ سے ڈرتے ہیں کسی کے آگے نہیں جھکتے، خیبرپختونخواہ کے پاس خان بھی ہیں اور جوان بھی ہیں اور بھابی بھی ہیں، ہری پورٹ کی عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوا کر بھابھی کو تحفہ دیں، عمران خان کو کبھی بھی مشورہ نہیں دوں گی کہ وہ فضل الرحمن کی درخو ا ست پر اسمبیل میں شریک ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ریحام خان نے ہری پور میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان کے انتخابی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جلسے سے اردو پشتو اور ہندوکو تینوں زبانوں میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے تحریک انصاف کی طاقت نوجوان ہیںانہیں خاموش نہ کیاجائے انہیں بولنے دیا جائے آپ لوگوں کی تعلیم کی ذمہ داری آپ کی بھابی کی ہے بتایا جائے کہ خیبرپختونخواہ کے علاوہ کس صوبے کے پاس بلدیاتی نظام ہے آپ لوگ تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوائیں ‘ ظالموں قاتلوں اور پٹواریوں کو مسترد کریں۔ قبل ازیں ہری پور روانگی سے قبل بنی گالیہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کبھی بھی مشورہ نہیں دوں گی کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کی درخواست پر اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں، عمران خان کی بیوی ہو کر غلط مشورہ نہیں دے سکتی، این اے 19 میں پی ٹی آئی کے امیدوار میرے بھائی ہیں ان کی الیکشن مہم کیلئے آبائی گاؤں جا رہی ہوں۔ میڈیا اور اپنی ڈگری بارے اسکینڈل کے حوالے سے سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہاکہ ٹی وی عمران خان کے کمرے میں ہے میرے کمرے میں ٹی وی نہیں ہے جب سے کام کرنا شروع کیا ہے میں نہ ہی پاکستانی چینلز دیکھتی ہوں اور نہ ہی کوئی اور چینل دیکھتی ہوں۔
عمران خان نے آپ کیلئے کچھ نہ کیا تو گھر میں دھرنا ہو گا،ریحام خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































