ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت نے پھرپانی چھوڑدیا

datetime 8  اگست‬‮  2015 |

ملتان(نیوزڈیسک) بھارت نے دریائے گھاگھرا میں پانی چھوڑ دیا ادھر مٹھن کوٹ کو شدید خطرہ ہےبند توڑنے پر تصادم کا خدشہ ہے،مٹھن کوٹ کا وارڈ نمبر ایک مکمل زیر آب آگیا،منچن بند کا 50 فیصد حصہ پانی کے دبائو سے بہہ گیا ،دیوار گرنے اور ڈوبنے سے4افراد جاں بحق ہو گئے ،فورٹ عباس اور کھچی والا سے نا مہ نگاران کے مطابق خشک دریا گھاگھرامیں گزشتہ روز بھارت کی طرف سے پانی چھوڑ دیا گیا، سیلابی پانی پاکستانی سرحدی چکوک240،241،242،243،257کی حدود میں داخل ہو گیا ۔بغیراطلاع اچانک تیز ریلے کی آمد کی وجہ سے چک241کے قریب شگاف پڑ گیا جس کو مقامی انتظامیہ اور دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پرُ کر دیا ، انتظامیہ نے “زمینداہ بند”کی مضبوطی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر رکھا ہے اور اس وقت پا نی کی رفتارتیز اور گہرائی تقریباً 4فٹ تک ہے سیلابی ریلا کا رخ چولستانی علاقہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے ،رحیم یارخان کے سٹی رپورٹر کے مطابق منچن بند کچی زمان سپر نمبر5 پر گزشتہ روز دریائی پانی میں اضافے کے باعث پانی کے تیز بہائو سے بند کٹائو کا شکار ہوگیا جس کے باعث پانی کے تیز بہائو سے منچن بند کا 50 فیصد حصہ تیز پانی کے دبائو سے بہہ گیا ضلعی انتظامیہ اور بند کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بند کو مزید کٹائو سے بچا لیا ہے ۔ شادن لُُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق عبدالغفار لاشاری چئیر مین متحدہ سرائیکی تحر یک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد سیاست دان ،عوام کو جھوٹے وعدے کرنے والوں نے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں دھوکا دیا ۔کوئی بھی سیاست دان شاہ صدردین میں سیلاب متاثرین کی دل جوئی کے لئے نہیں آیا ،راجن پور میں اس وقت دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن میں نشتر گھاٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا رودکوہی کا پانی اب دریائے سندھ میں جانا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث دریا کے پانی میں اضافہ ہوا ہے آئندہ دو سے تین روز میں صورتحال بہتر ہوجائے گی مشوری بند جو کہ پرائیویٹ زمیندارہ بند ہے اس میں شگاف کے بعد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے خیموں، کھانے، خشک راشن، صحت اور پینے کے صاف پانی کے سہولتیں مہیا کردی گئی ہیں۔ حامد اور بخاری مائنر کے کناروں کو مزید مضبوط بنانے کے حکومت کی مشینری دن رات کام کررہی ہیں۔ ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک کل26یونین کونسلزکے 175مواضعات کے 52417افراد ، 163254ایکڑرقبہ، 84808ایکڑ فصلات متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیف کیمپس میں موجود افراد کو صحت، پینے کے صاف پانی، تین وقت کا کھانا اور ان کے مویشیوں کے لیے پانی اور چارہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے اب تک 22959سیلاب میں گھرے افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ 14790افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔ اور ضلع بھر میں کل 302531چھوٹے بڑے جانوروں کی حفاظتی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ فاضل پور سے نامہ نگار کے مطابق مٹھن کوٹ کا وارڈ نمبر ایک مکمل طور پر زیر آب آگیا ،دیگر وارڈز کو بچانے کیلئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آخری حفاظتی بند کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ،رود کوہیوں کاسیلابی پانی مٹھن کوٹ کے نوا حی علاقوں کی درجنوں بستیاں بستی ٹانوری،بستی چھینہ،بستی باہنہ،بستی لغاری،بستی میراں،بستی رحم شاہ ،بستی شیکانی،بستی لنگاہ، بروس آباد،بخاری،بستی مالی،بستی ارائیں بستی خواجہ،بستی ڈاہا،بستی گوپانگ، بستی اعوان،بستی گیہل،ہیڈ حامد،بیٹ سونترہ،بیٹ مغل،مٹھن کوٹ کچا،رکھ کوٹ مٹھن،بستی مبارک اور بیسوں مواضعات کے علاوہ مٹھن کوٹ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 1شاہ پور کو ڈبوتا ہوا مٹھن کوٹ شہر کے آخری حفاظتی بندکے گرد جمع ہو رہا ہے، دو روز سے علاقہ ایک بہت بڑی تباہی سے دو چار ہے ریسکیو اور ریلیف کے ادارے کہیں نظر نہیں آتے ، شہر کو بچانے کیلئے مٹھن کوٹ اور بروس آباد کی طرف سے نئی حفاظتی بندوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا دریشک نے موقع پر پہنچ کر حفاظتی بند کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ۔ ادھر مٹھن کوٹ شہر کو بچانے کیلئے کی جانے والی کوششیں انتشار کا شکار ہو گئیں مختلف بستیوں اور علاقوں کے سیکڑوں لوگ حفاظتی بند پر پہنچ گئے ،ڈی سی او راجن پور مصالحت کی غرض سے وہاں آگئے پولیس کی بھاری نفری راجن پور سے منگو الی گئی ۔ نشتر گھاٹ پر جانے والی سڑک پر بنایا جانے والا نئے حفاظتی بند پر اختلافات کے سبب یہاں کے مکین دو واضح گروپوں میں تقسیم ہو کر مرنے مارنے پر تلے ہوئے ہیں ماڈل ویلیج میانی ملاحان ،بستی کنوگھانی،بستی پھلی و دیگر علاقوں کے لوگ نئے حفاظتی بند کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں جبکہ بستی موہانہ،بستی محب علی،بستی کلر اور مٹھن کوٹ کے باشندوں کا موقف ہے کہ موجودہ بند کی وجہ سے مٹھن کوٹ شہر کے ڈوبنے کے امکا نا ت ہیں دونوں فریقین کے پانچ سو کے قریب افراد اس متنازعہ حفاظتی بند پر جمع ہیں کشیدہ حالات کے پیش نظر ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر اورایس ڈی پی او راجن پور آصف رشید موقع پر پہنچ گئے تاہم ابھی تک تصفیہ کی کوئی بھی کوشش کامیاب کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی ،علی پور سے نامہ نگار کے مطابق موضع حاجی کی بستی گھلوانی میں سیلاب میں گھرے مکان کی دیوار گرنے سے تیرہ سالہ لڑکی صبیحہ ملبے تلے دب کر چل بسی ، انتظامیہ کو مطلع کیا گیا لیکن کوئی بھی ان کی مدد کو نہ پہنچ پایا متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت کرائے کی کشتی لیکر خشکی پر قبرستان میں تدفین کر دی گئی،میلسی سے نامہ نگار کے مطابق سائفن کے مقام پر دریا ستلج میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے دوروز میں پانی کی سطح 21581ک یوسک سے بڑھ کر 28800کیوسک تک پہنچ گئی ہے ،تونسہ شریف سے نامہ نگار کے مطابق دریائے سندھ کے سیلابی پانی میں دوسالہ بچہ بہہ گیا ، موضع جڑھ لغاری میں صدام حسین کی تلاش جاری ہے ، 7گھنٹے گزرنے کے باوجود نعش نہیں مل سکی ، ممبر قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے ،کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار کے مطابق سیلابی پانی میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ایک شخص دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ، ڈپھی مکوڑی کا رہائشی عبد الحفیظ تین ساتھیوں کے ہمراہ مچھلی کا شکار کرنے کیلئے راکھواں گیا عبد الحفیظ پانی میں چلا گیا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا ،کئی گھنٹے بعد لاش مل گئی۔ ادھر سیلابی پانی کی سطح میں اضافہ ہوتے ہی بچائوبندجمعہ واہ پل میں کٹائو شروع ہوگیا لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت درختوں کوکاٹ کرکٹائوکی جگہ دیئے ہیں مگر بچائوبندمیں کٹائوجاری ہے، دریں اثناء کچہ میانوالی نمبرایک کی بستی کیچی بنوں کا محمدافضل سیلاب میں گھرے اپنے گھر میں موجود تھا کہ دیوارگرجانے سے نیچے دب کرجاں بحق ہوگیا ۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…