پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

راجن پور: کوٹ مٹھن کےبندمیں پڑنے والا شگاف پُرکرلیا گیا

datetime 8  اگست‬‮  2015 |

راجن پور(نیوز ڈیسک)راجن پور کی تحصیل کوٹ مٹھن کے حفاظتی بند میں سیلابی ریلے نے شگاف ڈال دیا۔ تاہم انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شگاف پْر کردیاہے۔سندھ میں بھی کچے کے کئی علاقے دریائے سندھ کے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ راجن پورمیں کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پانی کا بہاؤ تقریباً 8 لاکھ کیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے۔رات گئے پانی کے دباؤ کے باعث کوٹ مٹھن کے حفاظتی بند میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جسے بند پر موجود ضلعی انتظامیہ نے مشینری کے ذریعے پتھر اور مٹی ڈال کر بروقت شگاف پْر کردیا۔تاہم بند پر اب بھی پانی کا شدید دباؤ ہے اور بند بدستور خطرے میں ہے۔ گزشتہ روز بھی مشوری بند اور لغاری بند ٹوٹنے سے کوٹ مٹھن کی 20 سے زائد بستیوں میں پانی داخل ہوگیا تھا۔ لیہ میں دریائے سندھ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث نالہ کریک میں طغیانی ہے اور قریبی بستیوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔سندھ میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔نواب شاہ کے علاقوں سکرنڈ ، قاضی احمد اوردولت پور سے 5 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلا گزر رہا ہے ،کچے کے 80 دیہات زیر آب آچکے ہیں۔دریائے سندھ میں کشمور کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب ہے۔ کے کے حفاظتی بند کے دو مقامات پر پانی کا شدید دباؤ ہے اور کچے کے علاقے میں کئی بستیوں میں پانی داخل ہوچکا ہے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…