کراچی (این این آئی )سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیات کے عزیزواقارب کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے پروفاقی حکومت سے3ہفتوں میں جواب مانگ لیاہے۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ پرمشتمل دو رکنی بنچ نے بلیو پاسپورٹ کے اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست گزارعصمت مہدی نے موقف اپنایا کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اورموجودہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے عزیزواقارب اوردوستوں کو”بلوپاسپوٹ” جاری کئے ہیں۔آئین اورقانون اس کی اجازت نہیں دیتا،درخواست گزارنے موقف اپنایاکہ سفیروں اوراہم سرکاری شخصیات کے علاوہ “بلوپاسپورٹ” کسی کوجاری نہیں کیاجاسکتا،وفاقی حکومت کی جانب سے بلیو پاسپورٹ غیرقانونی طریقے سے بانٹے جارہے ہیں،درخواست گزارکے دلائل سن کرجسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ چوہدری نثارنے کہاتھاکہ سابق حکومت کے جاری کردہ بلیو پاسپورٹ واپس لئے جارہے ہیں،اپنی بات کی پاسداری نہ کرناافسوسناک عمل ہے،سندھ ہائیکورٹ نے غیرمتعلقہ شخصیات کو”بلوپاسپورٹ”جاری کرنے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے وفاق سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں