بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کادبنگ اعلان

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کادبنگ اعلان .وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہےں ۔دریائے کابل سمیت دیگر دریاﺅں کے سیلاب سے علاقوں کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی پشتوں پر کام شروع ہے پہلے سال دس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں آئندہ دو سالوں میں صوبے کے بیشتر علاقوں کو سیلاب سے محفوظ بنادینگے پروےز خٹک نے کہا کہ مےں خودنمائی اور فوٹو سیشن پر پر یقین نہیں رکھتا بلکہ ہم عملی اقدامات کرتے ہےں وفاقی حکومت ملک کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے منڈا ڈیم، باشا ڈیم، چترال ڈیم سمیت چھوٹے ڈیموں پر فوری طور پر کام شروع کرے جس سے نہ صرف بدلتے ہوئے موسمی حالات مےںسیلابوں کا خطر ہ ٹل جائے گا جبکہ توانائی اور پانی کے مسائل بھی حل ہونگے وفاقی حکومت چین کی سرمایہ کاری میں خیبر پختونخوا کا پورا حصہ دے اور میگا پراجیکٹ پر رقم خرچ کرے ورنہ قوم اسے معاف نہیں کریگی وہ جمعہ کے روز بارہ بانڈہ یونین کونسل، ضلع نوشہرہ مےںشمولےتی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ےونےن کونسل بارہ بانڈہ کے نو منتخب ضلعی کونسلر قاری ظہوراللہ، تحصیل کونسلر محمد اسماعیل ،ویلج کونسل بارہ بانڈہ کے چیئرمین فقیر حسین، ویلج کونسل کوتر پان کے چیئرمین حاجی ملک یعقوب اور ویلج کونسل شیرینزکوٹے عبدلاکبر سمیت 39کونسلروںنے اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختےار کی وزیر اعلیٰ نے ممبران کو پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائیں اور نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کا کاکا خیل،رکن ضلع کونسل لیاقت خان خٹک بھی موجودتھے جبکہ جلسے سے کینٹ بورڈ رسالپور کے وائس پریذیڈنٹ اور پی ٹی ائی کے صوبائی رہنماءعابد کلیم مشوانی، ڈسٹرکٹ کونسلر قاری ظہور اللہ، تحصیل کونسلر محمد اسماعیل، حاجی لطیف اور جلےل خٹک نے بھی خطاب کیا پرویز خٹک نے کہا کہ عوام نے تحریک انصا ف کو حقیقی تبدیلی لانے کیلئے وووٹ دیا اور تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اس سے قبل جتنی بھی سیاسی حکومتیں قائم ہوئیں انہوں نے اپنے منشور کو بالائے طاق رکھا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان واحد لیڈر ہےں جو اس ملک میں غربت ،افلاس، طبقانی نظام تعلیم، ظلم ، غریبوں کا ااستحصال، تھانہ اور پٹوار کلچر ختم کر نا چاہتے ہےں اور انصاف کا بول بالا کرنے ،غریبوں کی عزت نفس بحال کرنے اورصحت ،تعلیم ،پینے کے صاف پانی سمیت عوام کے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہےں اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ان ہی اہداف کو پورا کرنے کے عملی اقدامات کر رہی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں تھانہ اور پٹوا ر کلچر تبدیل کر دیاگےا ہے پولیس سمیت تمام محکموں کو سیاست سے پاک کر دیا ہے اور تمام فےصلے اورتقرریاں و تبادلے میرٹ کی بنیاد پر کر رہے ہےں وزیر اعلیٰ نے عوام سے پوچھا کہ وہ بتائےں کہ تھانہ اور پٹوار خانے میں تبدیلی آئی ہے تو عوام نے ہاں مےں جواب دے کر وزیر اعلی کی خوب تائید کی پرویز خٹک نے عوام پر زور دیا کہ انہیں جہاں پر بھی رشوت نظر آئے تووہ مجھے آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ نہ میں خود چور ہوں اور نہ چوری کرنے دونگا میری صوبائی حکومت میں کرپشن اور کمیشن ،چوری چکاری کے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہےں جو بھی غلط کام کریگا اس کا احتساب ہو گا اور صوبے میں ایسا احتساب کا نظام قائم کیا گےاہے کہ جس کے سامنے میں بھی جوابدہ ہو ںپی ٹی آئی نے قوم سے جو وعدے کئے ہےں ان میں سے بیشتر پورے ہوگئے ہےں پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت نے سیلاب سے بچاﺅ کیلئے کروڑوں درخت اُگانے کی مہم شروع کر دی ہے جبکہ دوسری طرف دریائے کابل سمیت تمام دریاﺅں کے کناروں پر حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کاکام شروع کردیا ہے جو دوسالوں میں مکمل ہو گا درخت اُگانے سے ماحول بہتر ہو گااور وہاں زمین کا کٹاﺅ رکے گا اسی طرح چھوٹے ڈیموں اور بیراجوں کی تعمیر پر بھی کام شروع ہو رہا ہے اس ضمن میں بیرونی سرمایہ کاری بھی ہوگی پرویز خٹک نے کہا ہم نے تمام اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کردیئے ہیں اور ترقیاتی بجٹ کے 30 فیصد کے حساب سے43ار ب روپے مقامی حکومتوں کو منتقل کئے جارہے ہیں ہر یونین کونسل کو سالانہ ساڑھے چار کروڑ روپے ملیں گے جس میں سب سے اہم رول ویلج کونسل کا ہے اور ان کی اولین ترجیح دیہاتوں اور قصبوں کی صفائی ہوگی تحصیل کونسلر اور ضلع کونسلر کا اپنا اپنا کردار ہوگا اگر مقامی حکومتیں بہتر کارکردگی دکھائیں گی تو ان کو مزید اختیارات اور وسائل دینگے اگرانہوں نے خراب کارکردگی دکھائی تو ان سے اختیارات واپس لے لئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کیخلاف متحد ہوئیں مگر اس کے باوجود پی ٹی آئی نے بہترین نتائج دکھائے اور ووٹ بینک میں اضافہ سامنے آیا یہ سب پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر عوام کے بھرپور اعتماد سے ممکن ہوا وزیر اعلیٰ نے سپاسنامہ میں تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے بارہ بانڈہ ہائی سکو ل کو ہائیر سکنڈری کا درجہ دینے اور یونین کونسل میں پندرہ ٹرانسفارمر ،پندرہ کلومیٹر سڑک اور بنیادی مرکز صحت اورآبپاشی اور آبنوشی کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…