پشاور(نیوزڈیسک)مرادسعید خٹک حکومت کے لئے گلے کی ہڈی بن گئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی ڈگری کا معاملہ مزید الجھ گیا جعلی ڈگری کیس پر صوبائی حکومت اور جامعہ پشاور آمنے سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جعلی ڈگری کیس کی تحقیقات کےلئے تین تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں جس میں سے دو کمیٹیوں نے مراد سعید کے خلاف جبکہ ایک نے حق میں رپورٹ دے دی ایڈیشنل سیکرٹری قانون کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔میک اپ امتحان کے لیے مراد سعید نے کوئی درخواست نہیں دی تھی اور مراد سعیدکے لیے میک اپ امتحان کا انعقاد چھ سال بعد کیا گیا جو خلاف قانون ہے ۔انکوائری کمیٹی نے مراد سعید سے دوبارہ امتحان کی سفارش کر دی جبکہ صوبائی حکومت اپنے کھلاڑی کو کلین چٹ دلانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے گورنرسردارمتہاب احمدخان کو کو وائس چانسلرجامعہ پشاور کوہٹانے کا مراسلہ ارسال کردیا ہے۔