اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام خان این اے انیس میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کیلئے ہری پور روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیرہ پنیاں میرا آبائی گاؤں ہے وہاں اپنے بھائی کو سپورٹ کروں گی۔ اپنے امیدوار کے لیے بھرپور مہم چلائیں گے ان کا مزید کہنا تھا میں نے خان صاحب کے ساتھ رشتہ جوڑا اس کا مطلب ان کے نظریے کو سپورٹ کرتی ہوں۔ عمران خان کو مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر اسمبلی میں جانے کا مشورہ نہیں دوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا بہت پہلے سے عملی سیاست کا آغاز کر چکی ہوں ۔ خواتین کو بھی سیاست میں آنا چاہیئے ۔ ہماری سیاسی جماعتوں میں خواتین کے لیے ماحول موزوں نہیں بہت سی خواتین نے ماحول کی ہم آہنگی نہ ہونے کی شکایت کی۔ ریحام خان کا کہنا تھا خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا گیا تو آواز بلند کریں گی۔