سلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرانے پر تیار ہو گیا۔ سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا جائیگا۔ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ نومبر میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ شیڈول کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے