اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بختیار قصوری نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو مناظرے کا چیلنج دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق بختیار قصور کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں پورے پاکستان سے صرف 76عذرداریاں دائر کی گئیں تھیں اور انہوں نے ان 76عذرداریوں کی وجہ سے 87ہزار لوگوںکو فارغ کر دیا۔انہون نے کہا کہ اس نو ماہ کی مسلسل تیاری کے بعد لسٹیں تیار کی گئیں اور انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکا لیکن ان کے فیصلے کے نتیجے میں منتخب باڈیز ٹوٹ گئیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔