اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے عملی سیاست میں قدم رکھنے کافیصلہ کرلیاہے اور و ہ آج شام کو ہری پور میں تین جلسوں سے خطاب کیلئے روانہ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ عامر زمان کے حق میں ہری پورمیں تین جلسوں سے خطاب کرنے کیلئے روانہ ہوں گی جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ریحام خان نے عملی سیاست میں قد م رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ریحام خان نے سیاست میں آنے کا پہلا قدم اسی علاقے سے اٹھائیں گیں جہاں وہ پیدا ہوئیں ،ریحام خان کا آبائی گاﺅں بھی ہری پور کے قریب واقع ہے جس کا نام گنیا ہے۔
ریحام خان ہری پور میں دو سے تین روز کا قیام کریں گی اور اس دوران وہاں چار مختلف جلسوں سے پی ٹی آئی کے رہنما عامر زمان کے حق میں خطاب بھی کریں گی۔
ریحام خان نے عملی سیاست میں قدم رکھنے کافیصلہ کرلیا
7
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں