اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے سیودی چلڈرن سمیت 23این جی اورکالائسنس منسوخ کردیاہے ،ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق جن این جی اوز کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں انہوں نے مکمل کوائف اورمطلوبہ معلومات فراہم نہیں کئے تھے۔ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ان این جی اوز کی فہرست وزارت داخلہ ،وزرات خزانہ اوروزارت اقتصادی امورکوبجھوادی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں