اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میانوالی میں عمران خان کی بنائی گئی نمل یونیورسٹی کا ہاسٹل پانی میں ڈوب گیا۔ یوں تو دنیا میں فقط اٹلی کا شہر وینس ہی دریا پر قائم ہے، لیکن میانوالی میں قائم نمل یونیورسٹی کا ہاسٹل بھی وینس سے کم نہیں، جہاں جانے کے لیے کشتی کا سفر کرنا پڑا۔ایسی یونیورسٹی جس کی ڈگری بریڈ فورڈ سے جاری ہوتی ہے، اس کے ہاسٹل میں پانچ سے چھ فٹ پانی کھڑا ہے، دو سو ساٹھ سے زائد طلبا کے لیے پانچ بلاکس پر مشتمل ہاسٹل میں طلبا کا تمام سامان ڈوب گیا، فرنیچر تباہ ہوگیا، البتہ سیلاب کے وقت ہنگامی بنیادوں پر طلبا کو نکال کر چھٹی دے دی گئی۔ یونیورسٹی ڈین کہتے ہیں نمل جھیل خطرناک ہوتی جارہی ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی موسم کی خرابی کے باعث اپنا میانوالی کا دورہ ملتوی کردیا۔دنیا کی مشہور نمل یونیورسٹی کا ہاسٹل پانی میں مکمل طور پر ڈوب چکا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عمران خان کے دیدار کا منتظر ہے۔