لاڑکانہ(نیوزڈیسک) لاڑکانہ میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے شہدادکوٹ کے اہم رہنما کو حراست میں لے لیا، تفتیش کے لیے رینجرز ہیڈکوارٹر منتقل۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے شیخ زید موڑ پر رینجرز اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے حافظ منظور احمد سولنگی کو اسلحہ اور گاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حافظ منظور احمد سولنگی شہدادکوٹ کا رہائشی ہے اور ایک مذہبی جماعت کا ضلعی صدر ہے شہر کے شیخ زید موڑ پر گاڑی پر جارہا تھا کہ اسے رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق حافظ منظور احمد سولنگی سے بغیر لائسنس کے ہتھیار اور بغیر کاغذات کی گاڈی برآمد کی گئی ہے جنہیں تفتیش کے لیے رینجرز ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا ہے۔