کراچی(نیوزڈیسک)الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزارتوں کے مزے لوٹے، برا وقت آیا تو مجھے چھوڑکے بھاگ گئے، انیس سو بانوے کی طرح رابطہ کمیٹی کی اکثریت مجھے چھوڑ کے بھاگ گئی تو میں کیا کروں؟ انھوں نے کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور رینجرز ہماری اپنی ہے، جنرل راحیل شریف ایم کیو ایم کے مقتول کارکنوں کے اہل خانہ کی فریاد بھی سن لیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کے خلاف اسلام آباد میں سازش ہو رہی ہے تاکہ ایک اور ایم کیو ایم بنائی جائے۔ انھوں نے دعا کی کہ جو افراد لاپتا ہیں، اللہ انھیں حاضر کر دے، جو اسیر ہیں اللہ ان کی رہائی کا بندوبست کرے۔ انھوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان ملک سے فرار ہو چکے ہیں، 1992 میں بھی رابطہ کمیٹی نے بے وفائی کی تھی۔