کراچی(نیوزڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے میں ایف آئی اے اورنیب کی کارروائیوں پرسخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے تاہم آئینی حقوق لے کر رہیں گے۔ایف آئی اے کے چھاپے پرقانونی کارروائی کے لیے مشاورت کررہے ہیں۔وہ جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعدسندھ اسمبلی بلڈنگ کی کمیٹی روم نمبر1میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سینئروزیراطلاعات وآبپاشی نثاراحمدکھوڑواورسینئروزیرخزانہ سید مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ صوبے میںیہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں ہے ۔یہ تاثرغلط ہے ۔ایف آئی اے نے کبھی صوبوں میں مداخلت نہیں کی تھی اور سندھ میں اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ نیب اور ایف آئی اے اتنی متحرک ہوگئی ہیں۔ وفاقی حکومت کو ہمارے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں چھاپا مارا اور ایک 2 فائلوں کے لیے 4 سے 5 ہزار فائلیں اٹھا کر لے گئے ۔اس پراپنے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں ۔جلد قانونی چارہ جوئی کریں گے۔وزیراعلی