جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

کالاباغ ڈیم پر تحریک انصاف کا واضح موقف سامنے آگیا

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل آرگنائزر جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے پر ایم کیو اورجے یو آئی (ف) کا شکریہ ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،اگر کالا باغ ڈیم پر تمام صوبوںمیں اتفاق رائے ہو جائے تو یہ ضرور بننا چاہیے ،پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت کو ڈ ی ریل نہیں کرنا چاہتی ،پارلیمنٹ اور اس کے باہر اپنابھرپور کردار اداکریں گے،عمران خان اہم ایشوز پر ہی پارلیمنٹ میں جائیں گے ،الطاف حسین دہشتگرد اور غدار ہے اور ہم کراچی میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،عمران خان 22اگست کو لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے ، پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کےلئے تمام تیاریاں کر لی ہیں او رحکمرانوںںکو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر کی اجازت نہیںدیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرورسے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان ایک نظریے کا نام ہے اور پوری تحریک انصاف ان کی قیادت میں متحد ہے ۔ سیاسی جماعتوںمیں اختلافات ہوتے رہتے ہیں ،پارٹی میں نئے اور پرانے کی کوئی تفریق نہیں سب مل جل کر چل رہے ہیں اور پنجاب سمیت چاروں صوبوںمیں تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف تحاریک واپس لینے پر ایم کیو اورجے یو آئی (ف) کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں،ہم بھی ملک میں جمہوریت کو ڈ ی ریل نہیں کرنا چاہتے ،پارلیمنٹ میں اپنابھرپور کردار اداکریں گے۔ انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت جس بھی ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو جائے اس کو ضرور بننا چاہیے اور اگر ہم بھاشا ڈیم سمیت دیگر ڈیمزبنا لئے جاتے تو آج سیلاب سے اتنی تباہی نہ ہوتی ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان پارٹی امورپر تمام رہنماﺅں کوبات نہ کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں اس لئے میں بھی پارٹی کے اندرونی معاملات پر کسی قسم کی کوئی بات کروں گا ۔ تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارا اصل مقابلہ (ن ) لیگ سے ہے او ربلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے اپنے مخالفین کو شکست دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ عوام (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن ، لوٹ مار اور ناکام پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوئی ہے اور 14اگست کو لاہور سمیت پورے پنجاب کے تمام اضلاع میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ثابت کر دیں گے کہ پی ٹی آئی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ جمہوری جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں ۔ پی ٹی آئی پنجاب میں کوئی دھڑے بندی نہیں اور سب عمران خان کی قیادت میں ایک ہیں۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…