اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دبئی میں سرمایہ کاری کرنیوالے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( نیوز ڈیسک)دنیا میں کاروباری اور رہائشی جائیداد کے بزنس کے حوالے سے پہچان رکھنے والے معاشی مرکز دبئی کو ان دنوں سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، آئن لائن جاری ہونے والی ایک خبر کے مطابق دبئی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتا یا گیا ہے کہ پچھلے سال کے پہلے حصے کی نسبت 2015کے اسی دورانیہ میں رہائشی جائیداد کی فروخت 69فیصد کم ہوئی ہے ،اسی سال مئی میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے دبئی کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر مستحکم قیمتوں اور اس کے حل کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اس کے بارے میں حکومت نے موقف دیا کہ وہ سیلز ڈیوٹیز کودوگنا کرکے اور قرض کے حوالے سے سخت اصول اپنائے گی تاکہ مسئلہ کا حل نکل سکے ، معروف فنانشل کمپنی سٹینڈرڈ اینڈ پورز کی رپورٹ میں بھی اس حوالے سے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ا بھی شروعات ہے وقت گزرنے کے ساتھ خرید میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے ، ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہاس سال متحدہ عرب امارات کی رسد میں اضافہ اورطلب میں کمی دبئی کی رہائشی جائیداد کی قمیتوں میں 10سے 20فیصدمعتدل درستگی کا نتیجہ ہے جو 2009میں دبئی بحران کی وجوہات سے انتہائی کم ہے ، واضح رہے کہ 2009میں دبئی کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا جب رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں کئی ارب ڈالرز داﺅ پر لگ گئے تھے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…