لا ہور (نیوزڈیسک)پولیس نے ریلوے اسٹیشن لاہور سے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ،بم ڈیوائس سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔حملہ آور ریلوے اسٹیشن ٹریک پر آنے والی ٹرین پرحملہ کرنے آئے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی اور چار دہشت گرد راؤ ثنا اللہ ،اسرار الدین ،شیخ مامون اور عمران شامل ہیں ،پولیس نے چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد،ہینڈ گرنیڈ اور بم ڈیوائس بر آمد کر لئے ،سی آئی اے پولیس کی مدعیت میں 7ATA/4ESAکی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔سی آئی اے کواتوالی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں