اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کی جانب سے پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینا خوش آئند ہے اور اب قومی اسمبلی میں جانے کا وقت آ گیا ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کا ختم ہونا خوش آئند ہے لیکن یہ معاملہ چند روز پہلے ہی ختم ہو جانا چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحاریک واپس لینے کے لئے مثبت کردار ادا کیا لیکن معلوم نھیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے الطاف حسین سے رابطہ کیوں کیا۔