تربیلا ڈیم بھر گیا، اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل وے کھول دیے گئے

6  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تربیلا ڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیا۔ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ، پانی کی آمد 4لاکھ 21ہزار اور اخراج 4لاکھ چھے ہزار کیوسک ہے جبکہ اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل وے کھول دیے گئے۔جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہی پھیلانے کے بعد اب سیلابی پانی سندھ میں تباہی مچارہا ہے ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لئے نواب شاہ میں دریائے سندھ کے کچے میں رہنے والوں کو وارننگ تو جاری کردی گئی ہیں لیکن دریا کے انتہائی حساس مقام آمری پر دریا کے 7 کلو میٹر کے رقبے پر صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پرْ پل بنایا گیا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔نواب شاہ میں دریائے سندھ میں انتہائی حساس 5 مقام ہیں جن میں مینکارو ڈھورو۔چراڑو شریف۔مڈ بنگلو۔مڈ منگلی اور قاضی احمد آمری بند ہے جہاں قاضی احمد اور سہون کو ملانے والا بالائی پْل ہے آمر ی کے مقام پر دریا کے سات کلو میٹر پاٹ میں صرف ایک کلو میٹر حصے پر بالائی پْل تعمیر کیا گیا ہے جو بڑے سیلابی ریلے کے گزرنے میں روکاوٹ کے باعث انتہائی خطرناک صورتحال اور تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…