ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب زدہ علاقوں میں فصلوں کی تباہی، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)سیلاب زدہ علاقوں میں فصلیں تباہ ہونے سے سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔سندھ ،گلگت بلتستان ،چترال اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں سیلاب نے پھلوں اور سبزیوں کی فصل کو تباہ کر دیا ہے راستے بند ہوئے تو ان علاقوں سے فروخت کے لئے دوسرے شہروں میں جانیوالے پھل اور سبزیاں بھی جانا بند ہو گئیں ہیں۔ سیلابی پانی کے باعث کوہ سلیمان کے قریب راستہ بند ہونے سے بلوچستان سے پنجاب کے لئے شہروں میں آنیوالا فروٹ بھی سبزی منڈیوں میں نہیں پہنچ رہا۔سندھ کے علاقوں سے سبزیوں کے ساتھ ساتھ پیاز اور ٹماٹر بھی پنجاب کے شہروں میں فروخت کے لئے لائے جاتے ہیں۔ گلگت بلتستان سے آڑو ،خوبانی اور آلو بخارا جبکہ جنوبی پنجاب سے آنیوالے آم تمام شہروں میں مشہور ہیں۔ بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبدا للہ ،پشین اور لورا لائی سے سیب ،انگور اور گرما بھی پنجاب کی سبزی منڈیوں میں لایا جاتا ہے۔سیلابی صورتحال کے باعث ان علاقوں سے لائی جانے والی سبزیاں اور فروٹ نہ آنے سے سبزی منڈیوں میں ان اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔سیلاب نے جہاں ہزاروں افراد کو بے گھر کیاوہیں پھلوں اور سبزی کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قلت پیدا ہونے سے قیمتیں آسمان کو چھو رہیں ہیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…