کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،وفاقی وزراچودھری نثاراورعبدالقادربلوچ بھی وزیراعظم کے ہمرا ہ ہیں، ا س موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک انڈر پا س منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گئے جبکہ سریاب روڈ فلائی اوور کا با ضابطہ افتتاح کریں علاوہ ازیں گورنر ہاوس میں پر امن بلوچستان کے عنوان سے منعقدہ امن و امان کے اجلاس میں انھیں صوبے کی عمومی اور مجموعی صورتحال پر بریفننگ دی جائے گی اس اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بھی شرکت کرینگے وزیر ا عظم کی آمد کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں شہر کے کئی راستوں کو اہلکار تعینات کر کے بند کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم کے گورنر ہاوٓس روٹ کے دوران آنے والے کیتھولک بورڈ کے اسکولز بند رہینگے۔