لاہور(نیوز ڈیسک)گجرانوالہ اور لاہور میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ کوٹ لکھ پت جیل لاہور میں قتل کے 2 مجرموں انعام اللہ اور شفاقت کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ گوجرانوالہ میں بھتیجی کے قاتل مجرم طارق کو پھانسی دے دی گئی۔ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ مجرم انعام اللہ نے 1996 میں شاہدرا اور مجرم شفاقت نے شیخوپورا میں قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 200 کے قریب مجرموں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں