راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں 1خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق چکری روڈ ہر لالہ رخ کالونی میں 2ملزمان نے کلاشنکوف کے فائر کر کے 2افراد کو قتل کیا، جاں بحق افراد کی شناخت طاہر اور شہزادہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ مرنے والے دونوں افراد کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں سے ہے، جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے