کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز کی فراہم کردہ ملزمان کی فہرست، ایم کیو ایم نے تاریخ دہرادی،ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یارخان نے کہا ہے کہ رینجرز کا ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو بھیجا گیا خط موصول ہوگیا ہے ۔ فاروق ستار کو فراہم کردہ ملزمان کی فہرست کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ فاروق ستار کو فراہم کردہ ملزمان کی فہرست کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ قمر ٹیڈی لیاقت آباد یونٹ کا سرگرم رکن رہا ہے لیکن اب اسے مکی مسجد میں ڈھونڈا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان ملزمان کا کرمنل ریکارڈ رینجرز کے پاس ہے تو ہمیں فراہم کیا جائے۔ اس ریکارڈ کا تنظیمی سطح پر جائزہ لے کر رینجرز کی ڈیمانڈ پرغور کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم گرفتار ہونے والے متعدد کارکنوں سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔