بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑاخطرہ،حفاظتی اقدامات کر لئے گئے

datetime 4  اگست‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ کے بڑے سیلابی ریلے سے بچاﺅ کیلئے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے مطابق گزشتہ روز دریائے سندھ میں ایک بڑا سیلابی ریلہ جس کی مقدار 6لاکھ کیوسک سے ساڑھے چھ لاکھ کیوسک تک ہے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے سپر نمبر 18-C، 20اور 22پر بہت زیادہ دباﺅتھا جہاں پر محکمہ ایریگیشن اور پی ڈی ایم اے کے اہلکار کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، تاحال کوئی نقصان نہیں ہوا اور تمام سپرز(Spurs)محفوظ ہیںتاہم کچے کے علاقے میں جھوک موہانہ، تھویا، موضع مریالی اور رتہ کلاچی کے کچہ کے علاقے میں سیلابی پانی سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں گزشتہ 3دن کے دوران ہونے والی بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا تھا جس کے نکالنے کیلئے 5نئے ڈی واٹرنگ پمپس پی ڈی ایم اے فنڈز سے خرید کر متاثرہ علاقوں کو بھجوائے گئے ہیں جبکہ 7پمپس پہلے سے ہی پانی نکالنے میں شب و روز استعمال ہو رہے ہیں۔ اسی طرح ضلع ڈیرہ کی دیگر تحصیلوں کلاچی، پہاڑپور ، پروآ اور درابن میں بھی بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیںجبکہ آئندہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں جو حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ان ٹیموں کو ضروری مشینری جن میں Excavators، کشتیاں، بلڈوزرز اور دیگر حفاظتی ساز و سامان شامل ہیں فراہم کر دئے گئے ہیں۔ متاثرین کی امداد کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول رمک ، ڈگری کالج پروآ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1اور نمبر2کلاچی سمیت کئی مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں پر متاثرین کو ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تحصیل کلاچی کیلئے 700فو ڈ پیکجز کا آرڈر یوٹیلیٹی سٹورز کو دے دیا گیا ہے، فوڈ پیکج میں آٹا، چاول ، دال، ملک پاو ¿ڈر، گھی ، چینی اور چائے سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیںجلد موصول ہو جائیں گے، جو کہ متاثرہ دیہاتوں کوٹ ولی داد اور جہانداد آباد میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس طرح تحصیل پہاڑپور کے علاقے جہاں پر گزشتہ روز پہاڑوں پر ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے موضع عمر خیل، ملی خیل، بگی قمر، چشمہ، وانڈہ خاجی والا سمیت مختلف موضعوں میں کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان نے ڈی ڈی ایم او اور اے سی کلاچی سمیت متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات (ہسپتالوں اور سکولوں) میں منتقل کرنے کا حکم دیا، انہوں نے اس موقع پر عمر خیل اور ملی خیل میں 300ٹینٹ اور 150فوڈ پیکجز تقسیم کئے جبکہ مزید ٹینٹ اور فوڈ پیکجز جلد ہی اس علاقے کو فراہم کر دئے جائیں گے، جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں کو بھی ضروری اشیاءفراہم کی جارہی ہیںاور علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری مشینری کا بھی بندو بست کیا جا رہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…