اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دربدر کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں.قومی اسمبلی کے پابر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سٹرکوں پر دربدر ہوں’، ایسا کرنا شاید عمران خان کا ایجنڈا ہوسکتا ہے، مسلم لیگ نواز کا نہیں۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طویل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی قرار داد کو جمعرات کی صبح تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس دوران ملنے والے وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکمران جماعت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنت (ایم کیو ایم ) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کو منانے کی کوششیں کرے گی تاکہ وہ قرار داد واپس لے لیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حکمران جماعت کی جانب سے ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام کو قرار داد پیش نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے کی جانے والی تقریر غیر ضروری تھی۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایوان سے باہر اپنی تقاریر میں مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں اور اس سے باز نہیں آرہے، “تنقید کرنا اور بات ہے جبکہ الزام لگانا علیحدہ بات ہے”۔وزیر ریلوے ںے مزید کہا کہ اس بات کا حق عمران خان کو بھی نہیں دیا جاسکتا کہ وہ جب چاہیں کسی کی بھی تذلیل کردیں.انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ایوان کے باہر سیاستدانوں کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کو قائل کرنے میں مشکلات اور دشواری کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی تربیت بھی ’ہمارے‘ ہی ذمہ ہے۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ایوان سے باہر بھیجنا ہوتا تو کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی
پی ٹی آئی اراکین کودربدرنہیں دیکھناچاہتے ،خواجہ سعد رفیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Mind The Gape
-
نیوزی لینڈ میں مستقل رہائش، تعلیم اور کام کے مواقع؛ ویزا حاصل کرنے کا مکمل طریقہ جانیے
-
سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
نوجوان کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی
-
فخر زمان نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
-
پاکستانی قطر کا 30 دن کا فری ویزا کیسے حاصل کرسکتے؟ شرائط سامنے آگئیں
-
اگلے 3 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
-
9 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی
-
سرکاری ملازمین کی بیٹیوں کےلیے بڑی خوشخبری، بند پنشن بحال کرنے کا حکم
-
اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا،فیملی کورٹ سے ڈگری جاری
-
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی اینکر سے شادی کرلی
-
روٹی کے پیسے کم دینے کے تنازعہ پر 16 سالہ لڑکاقتل ، سی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی
-
ضمانت پر رہائی کے بعد اقرار الحسن کی ویڈیو سامنے آ گئی



















































