منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

صرف پنجاب پاکستان نہیں ملک کی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے اگر صرف پنجاب ہی پاکستان نہیں جب تک چاروں صوبے مل کر پاکستان کو آگے نہیں بڑھائیں گے تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔لاہور میں ایلیٹ فورس کے تیسرے دستے کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بے انتھک محنت اور قربانیوں کے بعد 1947 میں پاکستان جیسا عظیم تحفہ ہمیں لے کر دیا، ہمارے برزگوں یہ خواب تھا کہ اس ملک میں ہم کسی کی غلامی نہیں کریں گے اور ہر طرف انصاف کا بول بالا ہو گا، ہر ایک کو اس کی محنت کا صلہ ملے گا، سب کو میرٹ کی بنیاد پر ترقی کے مساوی مواقع ملیں گے اور اقوام عالم میں اس ملک کا ایک نام ہو گا لیکن 68 سال گزر جانے کے باجود قائد کا خواب ادھورا ہے اور قائد آج یہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانیوں نے اس ملک کو کیا بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست آنے والا ہے، ہر سال کی طرح ہم جھنڈے لہرائیں گے، بیجز لگائیں گے، تقاریب ہوں گی اور پھر اگلے روز ہم سب کچھ بھول جائیں گے، گزشتہ 68 سال تک یہ کھیل جاری ہے لیکن اب یہ نہیں ہو گا، اگر ہم نے اس ملک کو گرداب سے نکالنا ہے، غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ کرنا ہے، نا انصافی اور ظلم و زیادتی ختم کرنی ہے اور پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنا کر اقوام عالم میں عزت کا مقام دلوانا ہے تو پھر ہمیں ہر محاذ پر محنت کرنا ہو گی اور قربانی دینا ہو گی، اگر اب بھی ہم پیچھے رہ گئے تو پھر قیامت تک ہم دھکے کھاتے رہیں گے اور بھکاری بنے رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خلاف بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں اور آپریشن ضرب عضب میں ہمارے فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پنجاب میں سپاہی سے لے کر ٹیچر تک بھرتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں لیکن صرف پنجاب پاکستان نہیں ہے، جب تک چاروں صوبے مل کر پاکستان کو آگے نہیں بڑھائیں گے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ جہاں قومی ضروریات ہوں اور وطن کی مٹی پکار پکار کر قربانی کا تقاضہ کرتی ہے تو وہاں پر وسائل کی کمی کوئی کمی نہیں ہوتی، بس شرط یہ ہے کہ آپ کے اندر ایک جذبہ ہو، ایک نظریہ ہو، دور اندیشی ہو۔ اگر یہ تمام چیزیں مل جائیں تو مٹی بھی سونا بن جاتی ہے اور جن لوگوں کے پاس سونا ہو لیکن نیک نیتی اور نظریہ نہ ہو تو ان کا سونا بھی مٹی بن جاتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ جو فورس معرض وجود میں آئی ہے یہ صحیح معنوں میں قائد کے خواب کو پورا کرے گی اور اس ملک سے دہشت گردی کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی، اگر ہم صحیح معنوں میں پاکستانی بن جائیں تو پھر ہمیں کسی چیز کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…