لاہور (نیوزڈیسک)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ ملک و قوم کی قسمت بدلنے کا وقت آگےا ہے،آئےں ہم سب اختلافات بھلا کرمتحد ہوجائےں،الزام تراشےاں بند کردےں ،عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائےں،محنت،امانت، دےانت اور عزم کے ساتھ ملک و قوم کی تعمےر کرےںاوراےک نےا روشن باب رقم کرےں،وزےراعظم نے چےن کے ساتھ اس مسئلے کے حل کےلئے دن رات اےک کےا اورچےن کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 43ارب ڈالر کے چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور پےکےج کااعلان کےاگےا،جس مےں صرف 33ارب ڈالرتوانائی کے منصوبوں کےلئے چےن کی سرماےہ کاری ہے اوراےک دھےلا بھی قرض شامل نہےں،چےن پاکستان کو چھوڑ کر ان ممالک مےں بھی سرماےہ کاری کرسکتا تھا جہاں حالات سرماےہ کاری کےلئے بہت ساز گار ہےں تاہم چےن نے اپنے دوست پاکستان کا انتخاب کےا جس پر ہم اس کے بے پاےاں شکرگزار ہےں ۔جس کاخواب 20کروڑ عوام دےکھ رہے ہےں اورےہی وقت اندھےروں کو روشنےوں مےں بدلنے کاہے ،ہم سب کو اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصےرت کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اورملک و قوم کی قسمت کو بدلنا ہے۔وہ جمعہ کے روز ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔قبل ازےں وزےراعلیٰ شہباز شریف نے ساہیوال میں بٹن دبا کر 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا آغاز کےا۔اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی،استحکام اورترقی و خوشحالی کےلئے دعا بھی کی گئی۔ چیئرمین رویائی گروپ کیو یافو ،صدرہیواننگ شین ڈونگ پاور کمپنی وینگ وین ژونگ،چےنی سرماےہ کار،سفارتکار،چےنی قونصل جنرل ےوبورن، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی،صوبائی وزرائ،اراکےن اسمبلی،اعلی حکام اورانتظامی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزےراعلیٰ نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن مبارک دن ہے اور پاکستان کی تاریخ میں توانائی کی کمی دور کرنے کے حوالے سے اےک شاندار دن ہے جب ساہیوال کے مقام قادر آباد میں کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے آغاز تعمیر کا افتتاح ہورہاہے اور پلانٹس سے کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ےہ پاو رپلانٹس کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا منصوبہ ہے جس کےلئے چےن کی کمپنےوں نے سرماےہ کاری کی ہے۔چین کی پاکستان مےںعظیم سرمایہ کاری محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ یہ پاکستان کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اور پاکستان کے عوام چےن کے اس احسان عظےم کو کبھی فراموش نہےں کرسکتے۔ چےن کے صدر کے دورہ پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد ساہےوال مےں 1320مےگاواٹ کے اس منصوبے پر تےزرفتاری سے کام کا آغاز ہوچکا ہے اورپاکستان کی تارےخ مےں اےسالمحہ کبھی دےکھنے مےں نہےں آےا کہ منصوبے پر عملدر آمد کے حوالے سے اتنی برق رفتاری سے کام کےا جائے ۔اس بات مےں کوئی شک نہےں کہ پاکستان اورچےن کی دوستی ہمالےہ سے بلند ،سمندر سے گہری ،شہد سے مےٹھی اورفولاد سے زےادہ مضبوط ہے اور آج ےہ بات ساہےوال کول پراجےکٹس کے حوالے سے خود گواہی دے رہی ہے۔وزےراعظم محمد نوازشرےف نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت توانائی کا مسئلہ بہت گھمبےر تھا۔ساہےوال کول پاور پراجےکٹس سی پیک کے حوالے سے بارش کا پہلا قطرہ ہے جس سے پیاسی دھرتی کو توانائی ملے گی اورملک روشن ہوگا، بجلی کے اندھیرے دور ہوں گے، چین یہ سرمایہ کاری کسی اور ملک میں بھی کر سکتا تھا، تاہم چےن کی جانب سے تارےخ ساز اقتصادی پےکےج چین کے صدر،وزےراعظم اوران کی لےڈر شپ کا وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار اورپاکستان کے 20کروڑ عوام سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ۔دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ تو انائی کی کمی کے ساتھ اےک اور بڑا چیلنج دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سےاسی و عسکری قیادت کے جرا ¿ت مندانہ فیصلوںسے اس ناسور کو نکےل ڈالی جاچکی ہے اورپاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں لازوال قربانےاں دی ہےں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پاک افواج ،پولےس،متعلقہ اداروں اورصوبائی حکومتوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہےں ۔ انشاءاللہ دہشت گردی کو شکست ہوگی اورتوانائی کا بحران ختم ہوگا ،ملک سے اندھےرے دور ہوں گے،صنعت و حرفت آگے بڑھے گی ،کارخانے چلےں گے،لوگوں کو روزگارملے گا،غربت مےں کمی آئے گی اورپاکستان اپنی منزل حاصل کرے گااوروزیر اعظم محمد نواز شریف کاےہی ویژن ہے جس پراب تیزی سے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ چین کی جانب سے43ارب ڈالر کے اقتصادی پےکےج مےںصرف 33ارب ڈالر کے کوئلے ،شمسی ،ہائےڈل اوردےگر ذرائع سے توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔سی پےک کے تحت بہاولپور مےں شمسی توانائی سے کئی سو مےگاواٹ بجلی کے کارخانوں پر تےزرفتاری سے کام جاری ہے۔اسی طرح بلوچستان ،خےبر پختونخوا ،سندھ اورشمالی علاقہ جات مےں بھی توانائی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے ۔چےن کی جانب سے پاکستان مےں سرماےہ کاری اےک بہت بڑا تحفہ ہے جس پر پوری پاکستانی قوم چےن کی شکرگزار ہے۔گذشتہ برس ہونےوالے دھرنوں کاذکر کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ برس دھرنوں کی آڑ مےں جو گھناو ¿نا کھےل کھےلا گےا وہ اب تارےخ کا حصہ ہے۔دھرنوں سے جس طرح معیشت کو تباہ کیا ہے، اس کے اثرات معیشت کو دیر تک بھگتنے پڑیں گے۔ دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کے عوام کی قسمت کےساتھ سفاک کھیل کھیلا گیا۔ ہرکام جامد ہوگےاتھا ،ہمارے دوست واپس چلے گئے تھے، الزامات کی اےسی بوچھاڑ کی گئی کہ جھوٹ اور سچ کی تمےز ختم ہوگئی۔منصوبے غےر معمولی تعطل کا شکار ہوئے ،دھرنوں کی آڑ مےںنحوست کے سائے گہرے کےے گئے۔قوم جانتی ہے کہ دھرنوں کی سازش کی تےاری بہت پہلے شروع ہوئی تھی اوران عناصرکی لندن مےں ملاقات بھی ہوئی،پھران عناصر نے دسمبر تک ملک و قوم کے ساتھ وہ ظلم کےا جو کبھی بھلاےا نہےں جاسکتا۔ےہ 9 ماہ ملک و قوم پر بجلی بن کر گرے،پاکستان کی قسمت کےساتھ سنگ دلی کےساتھ سفاک کھےل کھےلا گےا۔قوم کی تقدےر کے ساتھ ناقابل معافی جرم کےا گےا،جسے 20کروڑ عوام کبھی معاف نہےں کرےں گے۔دھرنوں کی وجہ سے کئی منصوبوں کا وقتی طورپر دھڑن تختہ کےاگےا۔اےسے دلخراش واقعات ہوئے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے،لےکن اب ماضی مےں رہنے کا کوئی فائدہ نہےں،ملک و قوم کو آگے لے جانے کےلئے نئے جذبے اور محنت سے کام کرنا ہے ۔عوام کی خدمت کےلئے سب کو اختلافات بھلا کر اےک ہونا ہے کےونکہ ےہ وقت عوام کی قسمت بدلنے کا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ساہےوال مےں کوئلے سے بجلی پےدا کرنے کےلئے جو پلانٹس لگائے جارہے ہےں وہ جدےد ترےن اورماحول دوست پلانٹس ہےں اور ےہ پلانٹس ماحولےات کے معےار پر پورا اترتے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ آج جب پاکستان مےںچےن سرماےہ کاری کررہا ہے تو پاکستان کے وہ بڑے بڑے سرماےہ کار کہاں ہےں جنہوںنے اس ملک سے اربوں کھربوں روپے بنائے ،قرضے معاف کرائے، ملک کی دولت کو لوٹا،محلات تعمےر کےے ،جہاز خرےدے،ہےلی کاپٹر لےے اورآج جب پاکستان کے غرےب عوام کو ان سرماےہ کاروں کی ضرورت پڑی تو ےہ توانائی کے شعبہ مےں اےک دھےلے کی سرماےہ کاری کےلئے تےار نہےں،ےہ اس قوم کے ساتھ بہت بڑا جرم ہے اور قوم اسے کبھی بھلا نہےں پائے گی۔ پاکستانی سرمایہ کار اس وقت کہاں ہیں جب قوم کو ان کی ضرورت ہے۔ آج وہ پاکستانی سرمایہ کار غائب ہیں۔ پاکستانی سرماےہ کاروں کو اپنے عوام کےلئے آگے آنا چاہےے اور پاکستان مےں سرماےہ کاری کرنی چاہےے ،توانائی کے منصوبے لگانے چاہےے اور ےہ وقت ان مالدار سرماےہ کاروںکےلئے اےک امتحان بھی ہے اورچےلنج بھی۔ کےونکہ قوم پوچھے گی کہ آپ مشکل وقت مےں کہاں غائب ہوگئے ۔بڑے بڑے سرماےہ کار سن لےں کہ اگر ان کا سرماےہ آج ملک کے کام نہ آےا اورانہوںنے اپنا قومی فرض ادا نہ کےاتو عوام اسے چھےن لےں گے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ آج چےن کے تعاون سے پاکستان مےں تعمےر و ترقی کے جس روشن باب کاآغاز ہورہا ہے ،اسے منزل تک لے کر جائےں گے اوراگر کسی نے اس راستے مےں رکاوٹ ڈالی توعوام اس کے ہاتھ توڑ دےں گے اورکسی کو رکاوٹ نہےں بننے دےں گے۔انہوںنے کہا کہ چےن کی کمپنےوں کے ساتھ معاہدہ طے پاےا ہے کہ 1320مےگاواٹ کا کول پاور پراجےکٹ 25دسمبر2017ءکو بجلی فراہم کرنا شروع کردے گاتاہم غےر رسمی طورپرچےنی کمپنےوں نے اس منصوبے کو ستمبر2017ءمیںمکمل کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کرنے کی ےقےن دہانی کرائی ہے ۔پاکستان مےں آج تک اس بر ق رفتاری سے منصوبوں کو آگے نہےں بڑھاےا گےا جس تےزرفتاری سے موجودہ حکومت کے دور مےں کام کےا جارہا ہے ۔وزےراعلیٰ نے چےن کے صدر،وزےراعظم،وزےرخارجہ،چےنی سفےر،چےئرمےن اےن ڈی آرسی،چےنی قونصل جنرل،چےنی کمپنےوں کے اعلی حکام کے ساتھ وزےراعظم محمد نوازشرےف ،وفاقی وزراءخواجہ آصف،اسحاق ڈار،احسن اقبال،خواجہ سعد رفےق،دےگر وفاقی و صوبائی اداروں کے حکام کا شکرےہ ادا کےا جنہوںنے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے کردارادا کےا ہے ۔