اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ایک مقامی ہوٹل کی لفٹ میں پھنس گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ایک پروگرام میں شرکت کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں گئے اور پروگرام کی جگہ پر پہنچنے کے لئے لفٹ میں سوار ہوئے تو 5 افراد کی گنجائش والی لفٹ میں 8 افراد سوار ہو گئے جس کی وجہ سے لفٹ بند ہو گئی، عمران خان ساتھیوں سمیت 5 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے، لفٹ کو دوبارہ نیچے لایا گیا اور پھر عمران خان سیڑھیوں کے ذریعے چڑھ کر تقریب میں شریک ہوئے۔