تیمر گرہ(نیوز ڈیسک) چار سال کی عمر میں گمشدہ ہونے والا ایک شخص ثمر باغ کے علاقے میں 22 سال بعد اپنے اہلخانہ سے مل گیا۔سارہ ڈھیرائی گاؤں کے رہائی خان زرین اپنے بیٹے سے مل کر بہت زیادہ خوش تھے جو کہ ان کا اکلوتا بیٹا ہے۔گاؤں والوں کے مطابق لعل زادہ کی والدہ اپنے بچے سمیت گھر سے چلی گئی تھیں جب وہ صرف چار سال کے تھے۔زرین، جن کی نو بیٹیاں بھی ہیں، نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں بعد میں پتہ چلا کے ان کے بیٹے کی والدہ انتقال کرگئی ہیں جبکہ ان کے بیٹے کو کچھ نامعلوم انسانی اسمگلروں نے کوئٹہ میں افغان چرواہوں کو فروخت کردیا ہے۔ثمر باغ پولیس نے 22 سال قبل بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ خان ذرین کے مطابق ایک جرگے نے کوئٹہ میں چرواہوں کو جاکر نوجوان کو رہا کرنے پر قائل کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چرواہوں نے 22 سال قبل کچھ افراد سے بچے کو خریدنے کا اعتراف کیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق اہلخانہ نے نوجوان کی واپسی پر پڑوسیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر لعل زادہ نے کہا کہ ان کے اغوا کار انہیں کہتے رہے کہ وہ یتیم ہیں۔
22 سال پہلے لا پتہ ہو نے والابچہ اہل خانہ سے مل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیول ریلیف سکیم، شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری، مسلسل تین دن چھٹیوں کا اعلان
-
Mind The Gape
-
خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے بارے میں حتمی فیصلہ سامنے آ گیا
-
نوجوان کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی
-
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی حیران کر دینے والی پیشگوئی
-
عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
کاروبار کے لیے قرضے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
-
دنیا میں ایک اور جنگ کا امکان؛ شمالی کوریا کے حکمراں کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم
-
پاکستانی قطر کا 30 دن کا فری ویزا کیسے حاصل کرسکتے؟ شرائط سامنے آگئیں
-
استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری، حکومت کا اہم فیصلہ
-
9 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری



















































