اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے,عمران خان کے مطالبات کھلے دل سے تسلیم کیے , تحریک انصاف نے تحریری طور پر انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کرنے کا کہا تھا ۔انتخابی اصلاحات کےلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ دونوں جماعتوں نے تسلیم کیا ہے وزیر اعظم نے تقریر میں تمام قوتوں کو مل کر کام کی دعوت دی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے ۔ انتخابی اصلاحات کےلئے آئندہ الیکشن کاانتظار نہیں کریں گے, ریفارمز کمیٹی جہاں ضرورت ہوگی آئین میں ترمیم کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نیا مالی سال شروع ہوچکا ہے ٹیکس محصولات میں تیزی اور بجٹ خسارہ کم کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرض لے کر ملک چلانے کا رواج اب ختم ہوچکا ہے۔ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آچکی ہے اب مسائل کے حل پر توجہ دیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے چیف جسٹس ناصر الملک اور انکی تمام ٹیم کو تحقیقات کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے تین ماہ تک بھرپور کام کیا اور اب سب کو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھی معاہدے کے تحت تمام الزامات واپس لے گی ۔ پاکستان کو درپیش چیلیجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف تھا اس لیے ہم نے پی ٹی آئی کے تمام مطالبات پورے کئے، ہم کسی سے بھی معافی نہیں منگوانا چاہتے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر ایک واضح دعوت ہے، ہمیں مل کر تمام مسائل کا مقابلہ کرکے ملک کو مستحکم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں پاکستان میں واضح بہتری آ چکی ہے اور آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کہیں بہتر ہے پاکستان اور اس کی معیشت کے بارے میں تمام دنیا میں مثبت باتیں کی جا رہی ہیںتاہم ہمیں ابھی مزید کام کرنا ہے اور اس حوالے سے مزید محنت درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے، ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے اور اپنے ملک اور آئندہ کی نسلوں کیلئے اکٹھے کام کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا اور آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں ہونگے ۔
انتخابی اصلاحات کےلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے،اسحاق ڈار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
معروف ماڈل نے کرکٹر عماد وسیم کا گھر تباہ کردیا،اہلیہ کےساتھ راہیں جدا
-
پاکستانی پاسپورٹ میں اہم تبدیلی کرالیں ورنہ بیرون ملک نہیں جاسکیں گے
-
دو بھائیوں کی ایک دلہن سے شادی،بھارت میں انوکھا واقعہ
-
ٹک ٹاکر سمبل ملک کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک
-
سوشل میڈیا اسٹار نائلہ راجہ کاعماد وسیم کیساتھ تعلقات پر وضاحتی بیان
-
پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل میں ملوث قبیلے کے سردار کا جسمانی ریمانڈ ...
-
حمیرا اصغر کے واٹس ایپ سے ان کی ڈی پی موت کے 4 ماہ بعد ...
-
بلوچستان میں قتل ہونیوالے مرد و خاتون میاں بیوی نہیں تھے، وزیراعلیٰ
-
دبئی نےپاکستانیوں کیلئےسینکڑوں جابز کا اعلان کردیا، اپلائی کا آسان طریقہ
-
سعودی عرب کے سلیپنگ پرنس الولید بن خالد انتقال کرگئے
-
انگلینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور سابق پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی
-
حمیرا اصغر کی والدہ کا ’’نامناسب‘‘ بیان؛ شمعون عباسی نے آئینہ دکھا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
معروف ماڈل نے کرکٹر عماد وسیم کا گھر تباہ کردیا،اہلیہ کےساتھ راہیں جدا
-
پاکستانی پاسپورٹ میں اہم تبدیلی کرالیں ورنہ بیرون ملک نہیں جاسکیں گے
-
دو بھائیوں کی ایک دلہن سے شادی،بھارت میں انوکھا واقعہ
-
ٹک ٹاکر سمبل ملک کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک
-
سوشل میڈیا اسٹار نائلہ راجہ کاعماد وسیم کیساتھ تعلقات پر وضاحتی بیان
-
پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل میں ملوث قبیلے کے سردار کا جسمانی ریمانڈ منظور
-
حمیرا اصغر کے واٹس ایپ سے ان کی ڈی پی موت کے 4 ماہ بعد 5 فروری 2025 کو تبدیل ہوئی،اداکارہ کے کیس میں...
-
بلوچستان میں قتل ہونیوالے مرد و خاتون میاں بیوی نہیں تھے، وزیراعلیٰ
-
دبئی نےپاکستانیوں کیلئےسینکڑوں جابز کا اعلان کردیا، اپلائی کا آسان طریقہ
-
سعودی عرب کے سلیپنگ پرنس الولید بن خالد انتقال کرگئے
-
انگلینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور سابق پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی
-
حمیرا اصغر کی والدہ کا ’’نامناسب‘‘ بیان؛ شمعون عباسی نے آئینہ دکھا دیا
-
جرمنی کا نیا فری لانس ویزا حاصل کریں فیس صرف 2800 روپے
-
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا