اسلام آباد(نیوزڈیسک) . پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چترال میں گرم چشمہ اور بونی کا دورہ کیا . انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روت ہی انکوائری کمیشن کی رپورٹ موصول ہوئی ہے. انوائری کمیشن کی رپورٹ کا مکمل مطالعہ کریں گے اور رپورٹ سے متعلق چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان آئندہ کل اپنا موقف رکھیں گے. دوسری جانب عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مشاورت کے لئے طلب کر لیا ہے جس کے لیے تحریک انصاف کے سینئیر رہنما بنی گالہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں.