کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع سبی اور کوئٹہ میں ایف سی اور سکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائیوں میں تین شدت پسندوں سمیت 21افراد کو گرفتار کر کے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق سبی کے علاقہ گوٹھ یار محمد جمالی میں ایف سی نے حساس اداروں کے ساتھ کارروائی کے دوران تین شدت پسند وں کو گرفتار کر کے دہشت گردوں کے قبضے سے 20 ایس ایم جی،2 ایل ایم جی،1 را کٹ لانچر بمعہ چھ گولے ، 2 نائم ایم ایم اور ایک 12.7ایم ایم پسٹل سمیت سینکڑ وں راونڈ زبرآمد کر لئے جبکہ کوئٹہ کے علاقہ کیچی بیگ میں کار روا ئی کے دوران 13مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے ا سلحہ بھی برآمد ہوا ہے تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔