جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی وارننگ،شہروں کے نام جاری

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے پیر کے دوران کراچی سمیت سندھ میں اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چار روز کے دوران زیریں سندھ کے علاقوں کراچی، حیدرآباد اور میر پور خاص ڈویژن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں فلڈ وارننگ جاری کرتےہوئےلوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے پیر کے دوران بلوچستان کے علاقوں ژوب ، سبی ، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن جب کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر آئندہ 5 روز کے دوران مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے جب کہ کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظرمقامی افراد کو مختاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…