پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم،عمران خان کے بیان پر اے این پی غضبناک

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو ملک توڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو مناظرے کےلئے چیلنج کردیا۔ عمران خان نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرکے تین صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے۔گزشتہ روز پشاو رپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، صوبائی حکومت کو سیلاب کے سدباب کےلئے اقدامات اٹھانے چاہئے تھے۔ ان کا کہناتھاکہ اگر کالاباغ ڈیم بنا تو خیبر پختونخوا کے چاراضلاع ڈوب جائےنگے جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شہر بھی شامل ہے۔اگر حکومت پنجاب کو سیلاب سے بچانا چاہتی ہے تو دریائے راوی‘ جہلم ‘ ستلج اور دریائے چناب پر ڈیم تعمیر کرائے کیونکہ سیلاب انہیں دریاوں پر آتے ہیں نہ کہ دریائے سندھ میں۔ دریائے سند ھ کا پانی روکنے کےلئے داسو اور باشا ڈیم بنائے جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پنجاب نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر پختونوں کو دھوکا دیا جس کاثبوت عمران خان کا بیان ہے، عمران خ ©ان نہ پختون ہیں نہ ہی پاکستانی ، وہ صرف ایک پنجابی ہے جو پختونوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سند ھ کے عوام کالا باغ ڈیم کو بننے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاو ‘ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتیں اپنا موقف واضح کریں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…