لاہور(نیوزڈیسک)شدید تنقید،شہبازشریف نے ارادہ بدل دیا،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر اپنا ضروری طبی معائنہ موخر کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس آ رہے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لندن میں ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے صوبائی کابینہ کمیٹی اور اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے امور کی ذاتی طور پر نگرانی کر نے کے ساتھ ساتھ لمحہ بہ لمحہ امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ لے رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں