اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک ریاض کو بلیک میل کرنیوالوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کیساتھ ثبوت بھی دئیے ہیں،اب قومی اداروں اور میڈیا کی ذمے داری ہے کہ وہ سچ کوسامنے لائیں۔تھانے میں درخواست جمع کرانےکےبعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں نےاپنے موکل کی طرف سے تھانے میں درخواست دیدی ہے،امید ہے ہماری درخواست پر ادارے کارروائی کرینگے۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان کے3بڑےمسائل کرپشن،بھتا اور تاوان ہیں،میرے موکل ملک ریاض کوکاروباری سفر میں کئی لوگوں نے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کا کہناتھا کہ بہت جلدی بہت زیادہ معلومات آپ کو دیں گے