اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

مشہور شاعر راج ولی شاہ خٹک انتقال کرگئے،اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(نیوزڈیسک)پشتو زبان کے مشہور شاعر ادیب محقق اور پشاور یونیورسٹی کے سابق ڈین چیرمین پشتو اکیڈمی ڈاکٹر راج ولی شاہ خٹک دل کا دورہ پڑ جانے سے جاں بحق ہوگئے۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان ڈاگ اسماعیل خیل میں سپرد خاک کردیاگیا۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں کثیر تعدادمیں شعرا ادیبوں عمائدین علاقہ اور یونیورسٹی کے اساتذہ اعلی سول فوجی حکام اور سیاسی رہنماﺅں نے شرکت کی مرحوم میجر ریشتین ولی، واہ ارڈیننس فیکٹری کے اسٹیٹ افیسر یحییٰ ولی، محمد ادرش دینار،محمد علی بخت ناک، محمد حسین دم سازکے والد تھے۔مرحوم کی فاتحہ خوانی ان کے ابائی گاﺅں ڈاک اسماعیل خیل میں ادا کی جارہی ہے۔ رسم قل کل بروز جمعرات ادا کی جائے گی۔ڈاکٹر راج ولی شاہ خٹک مرحوم ضلع نوشہرہ کے گاﺅں ڈاگ اسماعیل میں میاں قدیم شاہ کے ہاں 24 جنوری 1952 کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاﺅں کے سکول میں حاصل کی۔ مرحوم تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ اپنے توانا خوبصور ت قد وقامت کے بدولت کلاس ، گاﺅں محلے ساتھیوں میں ہمیشہ سرخیل تھے۔ بچپن میں نئے ڈیزائن کے غلیل بنانے اور بہتر نشانہ باز شمار ہوتے تھے۔بچپن میں ہی جنگلی کبوتروں کو لہو لہان پڑ پڑاتے اور تڑپتے دیکھکر شکار سے توبہ کرلی تھی۔ فٹ بال ولی بال باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی رہے۔اور اسی طرح دور طالب علمی میں مثال تھے۔ راج ولی شاہ خٹک نے پہلی غزل جماعت نہم میں کہی۔ 1968 میں میٹرک کے بعد اسلامی کالج پشاور اور کچھ عرصہ بعد گورنمنٹ کالج پشاور میں داخلہ لیا۔ایوب خان کے مارشل لاءکے خلاف طلباءتحریک میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا۔ اور چند مہینے مشرقی پاکستان کے شہر بنگال میں بھی گزارے تھے۔ ڈاکٹر راج ولی شاہ خٹک بابا غزل امیر حمزہ خان شنواری غنی خان اور قلندرمومند کے ساتھ بہت قربت رہی۔1973 میں راج ولی شاہ تھرڈ ائیر کے طالب علم تھے کہ ان کی شادی کرادی گئی۔ 1975 میں بی اے،1977 میں پشاور یونیورسٹی سے ایم اے پشتو فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔اور اسی طرح 1985 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے ادبی سفر میں آپ کو تمغہ امتیاز، ایم اے پشتو گولڈ میڈل، بین الاقومی ادبی کنویشن گولڈ میڈل ، پختون رورولی ایوارڈ،اور جنوبی ایشاءکاٹیلنٹ یوتھ ایورڈ حاصل کیاتھا۔1976 میں ایڈورڈ کالج میں پشتو کے لیکچر تعنیات ر ہے اور1978 تک یہاں پر پشتو اور اسلامیات پڑھاتے رہے۔بعدازاں پشاور یونیورسٹی میں پشتو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروفیسر تعینات ہوئے ۔1995 سے 2004 تک پشتو اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور پشتوڈیپارٹمنٹ کے چیرمین کے عہد ے پر رہے۔ بعدازاں پشاور یونیورسٹی میں ڈین اف اسلامک سٹیڈیز اینڈ اورینٹل لیگویجز تعنیات ہوئے اور2012 میں ریٹائر ڈ ہوگئے۔ڈاکٹر راج ولی شاہ خٹک سینکڑوں کتابوں کے دیبایچے لکھے۔ اور اسی طرح پشتو انگریزی اور اردو اخبارات کے لیے تنقیدی مکالے لکھے۔اکادمی ادبیات پاکستان اور ایریا سٹیڈی سنٹر پشاور کے بورڈ اف گورنر کے ممبر بھی رہے۔ان کی تصانیف میں پختو ادبی تحریکونہ،زیست،روزگار ، فقیر جمیل بیگ،مناقب فقیر، پختو ژبہ لغت، پختو نوئے املا،سنگ زار شاعری،رحمان پہ شعر،ہیری ٹیج آف پشاور، ستوری چہ رانڑا کوی،روہی متلونہ قابل ذکر ہیں۔ڈاکٹر راج ولی شاہ کے قریبی زرائع کاکہناہے کہ وہ پشتو گلوکاروں میں احمد خان، خیال محمد کوسنتے تھے شعرا میں خوشحال خان خٹک، عبدالقادر خان خٹک، امیر حمزہ شنواری ، قلندر مومند اشرف خان ہجری، کاعظم خان شیدا، اسد اللہ خان غالب، علامہ اقبال اور ناصر کاظمی سے متاثر تھے۔ڈاکٹر راج ولی شاہ گزشتہ روز اپنے بیٹوں کے ہمرا سوات گے تھے۔ اور واپسی پر مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں ملک شیک جوس کا تقاضہ کیا۔ اور اتنے میں بارش ہوگئی اور خو د گاڑی کی طرف چل کر گئے۔ اور اچانک دل کادورہ پڑا اورمنٹوں اور سکنڈوں میں 63 سال کی عمر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ راج ولی شاہ خٹک کے دوست واحباب اور ہم عصروں کاکہنا ہے کہ ان کا خلا بہت مشکل سے پوار ہوگا ان کی ادبی صحافتی اور شاعری کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…