کراچی(نیوزڈیسک)کرپشن میں ملوث سندھ کے صوبائی وزرا اور اعلی عہدوں پر فائز سرکاری افسران کے احتساب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کو مشاورت کے لئے دبئی طلب کرلیا۔سندھ کے وزرا اور بیوروکریسی میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرادی نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ کے ہمراہ دبئی طلب کرلیا ہے۔اس ملاقات میں صوبائی وزرا اور بیوروکریسی میں تبدیلیوں پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اہم سرکاری عہدوں پر فائز ان اعلی افسران کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جن پر مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف اینٹی کرپشن کے زریعے احتساب کے عمل کی باقاعدہ منظوری دے جائے گی۔سندھ حکومت کی بیوروکریسی اور صوبائی کابینہ میں شامل وزرا کے قملدانوں میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جائے گی۔