اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کے پی کے حکومت کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، اسفند یارولی

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) عوامی نیشل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ہنگامی امداد پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسفند یار ولی نے چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تباہی کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی امداد حیرت انگیز اوراونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ہنگامی امداد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ہوئے کہا کہ حکومت بھی امدادی کاموں کا آغاز کرے اور سیلاب کے دوران زخمی اور بیمار ہونے والوں پربھی فوری توجہ دی جائے۔اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ بارشیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہیں، ان معاملات میں مداخلت انسان کے دائرہ اختیارمیں نہیں اور انسان کے پاس صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں لیکن حکومت کی جانب سے نقصانات کا ازالہ کرکے متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوا جا سکتا ہے۔ حکومت فوری طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کرے اور سیلاب کے بعد مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کے خدشہ کا بھی پہلے سے سدباب کیا جائے



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…