جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

طاہرالقادری بھی میدان میں کود پڑے

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی اداروں کی تشکیل کیلئے تحریک چلانے کی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرینگے، بلدیاتی ادارے حکومت کی ”ترمیمی دہشتگردی“ کی زد پر ہیں، بے اختیار بلدیاتی ادارے عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکیں گے، سربراہ عوامی تحریک نے بلدیاتی الیکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی، کمیٹی الیکشن کے جملہ امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی منشور بھی مرتب کریگی۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سینئر رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سابق ناظمین، نائب ناظمین،کونسلرز اور جمہوریت پسند پڑھے لکھے نوجوانوں کو حکمرانوں کے پنجے سے بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور وسائل واگزار کروانے کیلئے اپنا قومی جمہوری کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکمران ”ممی اور ڈمی“ قسم کے بلدیاتی ادارے تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ایسے ادارے جو وزراءکے ضلعی دوروں کے موقع پر استقبالی کیمپ لگانے اور خیر مقدمی بینرلگانے کے اختیارات تک محدود ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر خاندانی راج قائم کررکھا ہے۔ اسمبلیاں غیر موثر بنانے کے بعد اب یہ عوام کے بلدیاتی اداروں کو بھی اپنی راجدھانی میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں مگر ان کی منصوبہ بندیاں دھری کی دھری رہ جائینگی۔ عوام اس بار اپنے حقوق پر جمہوری ڈاکہ برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 7سال سے بلدیاتی اداروں کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی فراہمی اور ان کے قانونی استعمال کا کوئی حساب کتاب نہیں نہ ہی 7سال میں ان بلدیاتی فنڈز کا کوئی آڈٹ ہوا، اگر بلدیاتی اداروں کو ملنے والے فنڈز کا آڈٹ ہو جائے تو ایشیاءکی سب سے بڑی سرکاری کرپشن اور بدعنوانی سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان بلدیاتی اداروں کو ملنے والے فنڈز کی آڈٹ رپورٹ قوم کے سامنے پیش کریں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک یونین کونسل کی سطح پر پڑھی لکھی ایماندار قیادت دیکر حکمرانوں سے بلدیاتی لوٹ مار کا حساب لے گی اور عوامی مشکلات کا ازالہ کرے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ عید کے ایام میں 70فیصد دیہات میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کا بریک ڈاﺅن رہا۔ حکمرانوں نے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے جھوٹے وعدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا اپنے خلاف یہ خود ہی سب سے بڑی سازش ہیں۔ عوام حکومت کی بری اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے شدید غصہ میں ہیں جس کا خمیازہ بھگتنے کیلئے حکمران تیار رہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…