اسلام آباد/لاہور( نیوزڈیسک )وزارت خارجہ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سپر ماڈل ایان علی اور کرپشن میں ملوث دو افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کردئیے ، دونوں افسروں کے خلاف نیب تحقیقات کرے گی ۔ وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سپر ماڈل ایان علی کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی ہے ۔ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث دو افسران کے نام بھی ای سی ایل میں شامل دئیے گئے ۔ عاشق ولی زرداری اور علی حسن زرداری پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق دونوں افسران کے خلاف نیب سے تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ وزارت داخلہ نے تینوں افراد سے متعلق ملک بھر کے ائیر پورٹ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔