ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

عید الفطر کے ایا م میں مختلف حادثات میں 27افراد جاں بحق

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد/مٹیاری/سوات/لاہور/میاں چنوں/ٹھٹھہ( نیوزڈیسک )ملک کے مختلف مقامات پر عید الفطر کے ایا م میں مختلف حادثات میں 27افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ،مظفر آباد میں برساتی نالے میں طغیانی کے باعث کار بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، مٹیاری میں کار مسافر ٹرین کی زد میں آنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،سوات میں مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ، لاہور میں شدید موسلادھار بارش میں کرنٹ لگنے اور چھت گرنے سے دو بہن بھائیوں سمیت 4افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،: ٹھٹھہ اور میاں چنوں کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سات موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔بتایا گیا ہے کہ ضلع بھمر کے علاقے پنڈی چوکی سماہنی کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور ریاض اپنے بچوں کے ہمراہ رشتہ داروں سے عید ملنے میرپور آزاد کشمیر آرہا تھا کہ برساتی نالے میں طغیانی کے باعث کار بہہ گئی۔رات گئے مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کی تلاش شروع کی تاہم اندھیرے اور پانی کے تیز بہاﺅ کے باعث امدای سرگرمیاں روک دی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر نے لاشوں کی تلاش کے لیے پاک آرمی کے غوطہ خوروں کی مدد طلب کی اور آرمی کے نوجوانوں نے ڈوبنے والے تمام 6 افراد کی لاشیں 17 گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد نالے سے نکال لیں۔جاں بحق ہونے والوں میں ریاض اسکے تین بیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہیں، جن کی عمریں سات سے اکیس سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ لاشوں کو آبائی گاں پنڈی سماہنی منتقل کردیا گیا ہے۔سوات میں مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور گیاراافراد زخمی ہوگئے۔حادثہ گلی باغ میں پیش آیا جہاں مینگورہ سے خوازہ آنے والی وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور سامنے سے آنے والی کار سے ٹکر ہونے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جہاں مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ مٹیاری میں جسکانی پھاٹک پر کار گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جن میں 2 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔ گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد کرنٹ لگنے اور چھت گرنے کے مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں موسلا دھار بارش کے باعث پول میں کرنٹ آنے سے پچاس سالہ صدیق جبکہ اسے بچانے کی کوشش میں بیس سالہ عمر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ جبکہ اندرون بھاٹی گیٹ کے محلہ جوٹیاں میں چھت گرنے سے دو بہن بھائی آٹھ سالہ احمد اور چار سالہ سمیرا جاں بحق جبکہ والدین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ والٹن روڈ پر بلال چوک کے قریب نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسجد کی دیوار گرگئی۔ ملبے تلے دب کر سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹھٹھہ اور میاں چنوں کے نواحی علاقوں میں مختلف ٹریفک حادثات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ٹھٹھہ کی تحصیل میر پور بٹھورو میں کار سوار اور چار موٹر سائیکل سواروں میں تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے تینوں دوست تھے جو ٹنڈو محمد خان سے عید پرگھومنے کیلئے ٹھٹھہ آئے تھے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔میاں چنوں میں ہیڈسدھنائی کے مقام پر موٹر سائیکل حادثات کے تین واقعات پیش آئے، پولیس کے مطابق ان حادثات میں چار موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…