پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی ایڈونچر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ، پیپلزپارٹی

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی‘ نواب وسان ‘ سردار رفیق احمد خان جمالی‘ فقیر شیر محمد بالالانی اورثریا جتوئی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ایڈونچر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ورنہ اس کے اپنے ٹکڑے ہوجائینگے ۔ بھارت میں سب سے بڑی علیحدگی کی تحریک ” خالصا تحریک“” ماﺅ تحریک “اور اسی طرح تقریباً ساڑھے چار سو علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں لیکن بھارت اپنے اندرونی جھگڑوں کو دنیا سے چھپانے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے ۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیاں پاکستان کے صبر کا امتحان ہیں اور اگر پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو بھارت تاریخ کی کتاب میں کہیں گم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے جاسوسی طیارے کی پاکستانی حدود میں پرواز عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جسے پاکستان کی غیور افواج نے منہ کے بل گرادیا۔انہوں نے آج ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحانہ فائرنگ اوراشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4پاکستانیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دےکر اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اب بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں سر زمین پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں نہتے کشمیریوں پرظلم و ستم بند کرے اور انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق حق خود ارادیت دے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…