لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چندے کی رقوم زندگی بچانے والے اداروں کو ملنی چاہیے، فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف لوگ قابل تعریف ہیں، اللہ کی راہ میں دی گئی رقم سے دوائی یا بم خریدا جائے گا،یہ فرق کرنا ضروری ہے، علم کے نام پر جہالت ،عصبیت اور قتل و غارت گری حقیقی علم نہیں، قیادت کے دن ہر شخص کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عطیات کا دہشت گردی کےلئے استعمال روکنا ضروری ہے، زکوۃ، فطرانہ دیتے وقت دیکھیں ، کہیں خود کش جیکٹ تو نہیں خریدی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ چندے کی رقوم زندگی بچانے والے اداروں کو ملنی چاہیے، فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف لوگ قابل تعریف ہیں، اللہ کی راہ میں دی گئی رقم سے دوائی یا بم خریدا جائے گا،یہ فرق کرنا ضروری ہے، علم کے نام پر جہالت ،عصبیت اور قتل و غارت گری حقیقی علم نہیں، قیادت کے دن ہر شخص کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا۔