اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما تنویر زمانی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے میرا رشتہ قائد اور بھائی کا ہے. میرا نکاح تحسین جاوید صدیقی کے ساتھ ہوا ہے. آصف زرداری اور بلاول میں لڑائی کروانے کے لیے میرا نام استعمال کیا جا رہا ہے. ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ سجاول زرداری نام کے کسی شخص کو نہیں جانتی. میں جمہوریت کا حسن اپنے حسن سے دوبالا کرنے نہیں آئی. انہوں نے کہا کہ میں لاہور اور لیاری سے الیکشن میں حصہ لوں گی۔