اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے احسن آباد سے گرفتارکیئے گئے ”را“ کے ایجنٹ جنید نے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم کے مطابق انہیں ڈی ایس پی جاوید عباس نے بھارت سے واپسی پر نہ صرف کراچی ائیرپورٹ سے کلیئر کرایابلکہ گھربھیجنے کے لیے ٹیکسی کا انتظام بھی کرایا۔تفصیلات کے مطابق احسن آباد سے گرفتار ملزم جنید سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم جنید نے تفتیش میں پولیس کو بتایا ہے کہ 1992 میں آپریشن کے دوران ویزٹ ویزے پر پہلی دفعہ بھارت گیا۔ بھارت میں کالا محل پرانا دہلی میں رہائش اختیار کی 1993 میں پاکستان واپس آیا اور گارمنٹس کا کام شروع کیا 1996 میں سی آئی اے پولیس نے گرفتار کیا جس کے بعد رہا ہونے پر 1999 میں دوبارہ ویزٹ ویزہ پر بھارت گیا۔ گرفتار ملزم نے بتایا کہ ڈی ایس پی جاوید عباس نے انڈیا سے واپس آنے پر کراچی ائیر پورٹ پر اسے کلیئر کرایا اور پھر گھر بھیجنے کے لیے ٹیکسی کا انتظام بھی کیا۔ ملزم جنید نے انکشاف کیاکہ اس کے بھائی جاوید لنگڑا کی بھارت میں جائیداد بھی ہے۔ ملزم جنید کو طاہر عرف لمبا کے ہمراہ ایس ایس پی راو¿ انوار نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری بھی ایس ایس پی راو¿ انوار نے ظاہر کی تھی۔